روس کا کیف میں میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 9 افراد ہلاک، 60 زخمی

Published On 25 April,2025 01:34 am

کیف: (دنیا نیوز) روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کر دیا

روس کے حملے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے، روس نے یوکرینی دارالحکومت پر 11 بیلسٹک ، 55 کروز میزائل اور 145 ڈرونز کے ساتھ حملہ کیا۔

یوکرینی حکام نے 48 روسی میزائلوں اور 64 ڈرونز کو مار گرانے کا دعویٰ کیا۔