ممبئی: (دنیا نیوز) پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب، بھارتی سٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا، جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت کو 83 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا۔
بھارتی مارکیٹوں میں بے چینی کی فضا برقرار رہی، غیرملکی سرمایہ کاروں نے بھارتی سٹاک مارکیٹ پر تحفظات کا اظہار کیا، بھارتی سٹاک مارکیٹ میں 13 میں سے 12 بڑے شعبے تنزلی کا شکار ہوگئے، ہر سیکٹر کے حصص کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔
بھارتی روپے کی قدر میں بھی کمی ہوئی، ماہر اقتصادیات اویناش گورکشکا نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی معیشت مزید دباؤ کا شکار ہو گی۔