دشمن نے پاکستان کا غلط اندازہ لگایا، بھارت کے ایما پر لڑنے والوں کو بھی پیغام مل گیا: سرفراز بگٹی

Published On 11 May,2025 01:04 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہاکہ دشمن نے شاید پاکستان کا غلط اندازہ لگایا تھا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے ایما پر لڑنے والوں کو بھی آج پیغام مل گیا، پاک فوج کے جوانوں نے ثابت کردیا کہ وہ مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں، آرمی چیف، نیول چیف و سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ آج کوئٹہ ورلڈ انٹر نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کرایا گیا، کوئٹہ ورلڈ انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے انعقاد سے دنیا میں بہترین پیغام گیا، بھارتی جارحیت پوری دنیا نے دیکھی دنیا ہمارے ساتھ ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ بلاوجہ بھارت ہم پر الزامات لگاتا ہے اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، کامیاب ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئندہ ہے۔