بیجنگ: (دنیا نیوز) نائب صدر سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن وکٹر گاؤ نے کہاکہ چین اور پاکستان کے تعلقات لوہے کی طرح مضبوط ہیں۔
نائب صدر سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن وکٹر گاؤ نے اپنے بیان میں کہاکہ ہم واقعی ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں، کوئی کشیدگی میں اضافہ کرکے پاکستان کے جائز مفادات یا علاقائی سالمیت کو خطرے میں ڈالے تو یہ سنگین مسئلہ ہے۔
وکٹرگاؤ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کوئی بھی ملک چین کے پاکستان کے جائز مفادات کی حفاظت اور دفاع کے عزم پر شک کرے گا۔