عازمین حج کو ہیٹ سٹروک کے خطرات کیلئے تیار رہنے کا ہائی ٹمپریچر الرٹ جاری

Published On 04 June,2025 03:33 am

مکہ المکرمہ: (ویب ڈیسک) سعودی انتطامیہ نے عازمین حج کو ہیٹ سٹروک کے خطرات کے لئے تیار رہنے کے لئے ہائی ٹمپریچر الرٹ جاری کر دیا۔

پاکستان حج میڈیکل مشن (پی ایچ ایم ایم) کے سربراہ کرنل ڈاکٹر محمد شہیر جمال نے پاکستانی عازمین کو مشورہ دیا کہ وہ ہیٹ سٹروک کے خلاف تمام ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، انہوں نے کہاکہ ہم پاکستانی عازمین کو سورج کی تپش سے بچنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خاص طور پر 8 سے 12 ذی الحج تک کے پانچ حج کے دنوں کے دوران زیادہ سے زیادہ پانی پینا ترجیحاً او آرایس ڈال کر پئیں، چھتری کا استعمال کریں اور زیادہ سے زیادہ وقت ایئر کولڈ یا ایئر کنڈیشنڈ خیموں اور سایہ دار علاقوں میں گزاریں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایم ایم غیر معمولی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے اور سعودی عرب میں مقدس سفر کرنے والے پاکستانی زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تیار ہے، تاہم، انہیں خود کو شدید گرم موسمی حالات کے لیے تیار کرنا پڑے گا۔