ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ملک بدر کرنے کی دھمکی دے دی

Published On 01 July,2025 06:56 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ملک بدر کرنے کی دھمکی دے دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایلون مسک پریشان ہے، اس نے مینڈیٹ کھو دیا، وہ اور بھی بہت کچھ کھو سکتا ہے، ایلون مسک کو ملک سے ڈی پورٹ کرنے پر غور کروں گا۔

 ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم سے غزہ اور ایران کی صورتحال پر گفتگو ہوگی، ہم نے ایران میں بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم غزہ سے یرغمالیوں کو گھر واپس لائے ہیں، غزہ میں اگلے ہفتے جنگ بندی کی امید ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم بہت اچھا کام کر رہے ہیں، اُمید ہے اخراجات سے متعلق بل جلد منظور ہو جائے گا، یہ بہت اچھا بل ہے۔

ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس کٹوتی اور 5 ٹریلین ڈالرز کے اخراجات کے بل پر شدید تنقید کی۔

مسک نے امریکی سینیٹ میں پیش ہونے والے 5 ٹریلین ڈالرز کے اخراجات کے بل کو’پاگل پن‘ قرار دیا۔