اقوام متحدہ نے غزہ کے حالات خوفناک قرار دیدیئے، دو ریاستی حل کیلئے کانفرنس بلانے کا اعلان

Published On 15 July,2025 06:24 am

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ کے حالات خوفناک ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ مسئلے کا حل دو ریاستوں کے قیام میں ہے، غزہ میں صرف سیز فائر کسی مسئلے کا حل نہیں، فلسطینی ریاست پائیدار سیاسی حل کا اہم حصہ ہے۔

 انتونیو گوتریس نے جولائی میں دو ریاستی حل کے لئے کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی تباہی کی ماضی میں تاریخ نہیں ملتی۔

انتونیو گوتریس کا مزید کہنا تھا کہ لاکھوں لوگوں کو ان کی سرزمین پر بنیادی حقوق کا نہ ملنا عالمی قوانین کی توہین ہے۔