واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بغیر دنیا کی معیشت بیٹھ جائے گی۔
امریکی صدر نے فیڈرل ریزرو بینک کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کے ساتھ ٹیرف ڈیل سے امریکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا، ہماری پالیسی کے نتیجے میں یورپی یونین نے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلک ہوگن کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے ایک اچھے دوست کو کھو دیا، ہوگن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔