ٹیرف سے حاصل ہونے والی آمدنی توقعات سے کہیں زیادہ بڑھ گئی: ڈونلڈ ٹرمپ

Published On 23 July,2025 07:11 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ٹیرف سے حاصل ہونیوالی آمدنی توقعات سے کہیں زیادہ بڑھ گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ریپبلکنز ارکان کانگریس کے اعزاز میں عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپین ٹیرف کے معاملے پر ٹریڈ ڈیل کیلئے کل واشنگٹن آرہے ہیں، یورپ کے ساتھ ایک دو روز میں تجارتی معاہدہ ہو جائے گا، جاپان کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی معاہدہ کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید گفتگو کرتے ہوئے بگ بیوٹی فل بل کی منظوری میں کردار ادا کرنے پر ارکان کانگریس کا شکریہ ادا کیا۔

امریکی صدر نے خطاب کے دوران پاک بھارت جنگ رکوانے اور 5 بھارتی طیارے مار گرائے جانے کا ایک بار پھر ذکر کیا۔