واشنگٹن: (دنیا نیوز) وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی میڈیا اطلاعات کی تردید کر دی۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا اس وقت پاکستان کے دورے کا کوئی شیڈول نہیں ہے، صدر ٹرمپ 25 سے 29 جولائی کو سکاٹ لینڈ جبکہ 17 سے 19 ستمبر کو برطانیہ کا دورہ کریں گے ۔
واضح رہے کہ اس حوالے سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے جس کے دوران وہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
دفترِ خارجہ پاکستان کے ترجمان شفقت علی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان سے متعلق علم نہیں ہے۔
اس سلسلے میں برطانوی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا تھا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کے شیڈول سے متعلق وائٹ ہاؤس تصدیق فراہم کر سکتا ہے۔
ترجمان امریکی سفارت خانہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اس سے متعلق اعلان کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔