شام اور اسرائیل کے درمیان غلط فہمی ، دونوں ممالک سے بات کرونگا: ٹرمپ

Published On 16 July,2025 10:28 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ٹرمپ شام اور اسرائیل کے درمیان غلط فہمی ہے، میں دونوں سے بات کروں گا۔

بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد ال خلیفہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ہم شام میں کشیدگی کم کرنے اور اسے مستحکم کرنے میں مدد کریں گے، مغربی کنارے میں جاں بحق امریکی شہری کے معاملے پر اجلاس کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بحرین کے ولی عہد سے تجارت سے متعلق بات ہوئی، بحرین کے ساتھ تجارت کریں گے، امریکا کا جاپان اور انڈونیشیا کے ساتھ تجارتی معاہدہ اچھا رہا بہت جلد ہمارا بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ ہونے والاہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران جلد مذاکرات کا خواہشمند ہے لیکن ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے، کئی ممالک پر ٹیرف عائد کیا ہے ، ٹیرف سے امریکا میں اربوں ڈالر آئیں گے، چیئرمین فیڈرل ریزرو پاول کو برطرف کرنے جارہا ہوں، فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کیلئے اچھی شخصیت کا انتخاب کریں گے۔