امریکا میں غیرقانونی تارکین وطن کے گرد گھیرا تنگ، وفاقی امدادی پروگرام معطل

Published On 12 July,2025 06:33 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں غیرقانونی تارکین وطن کے گرد گھیرا مزید تنگ، وفاقی امدادی پروگرام معطل کر دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے غیر قانونی تارکین کیلئے 15 سے زائد وفاقی امدادی پروگرام روکنے کا اعلان کر دیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن امریکی ٹیکس دہندگان کے خرچ پر فوائد نہیں لے سکیں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق معطل کئے گئے پروگرام صحت، تعلیم، زراعت اور انصاف کے شعبوں سے متعلق ہیں، امریکا کو مجموعی طور پر 40 ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔