امریکا کا متعدد ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

Published On 08 July,2025 04:02 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کا متعدد ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا، جاپان اور جنوبی کوریا پر 25 فیصد ٹیکس لگا دیا۔

امریکا نے مختلف ممالک پر ٹیرف کے اضافے کی ڈیڈ لائن 9 جولائی سے بڑھا کر یکم اگست کر دی، ملائیشیا اور قازقستان پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا گیا، جنوبی افریقا پر 30 اور ویتنام، لاؤس میانمار پر 40 فیصد ٹیرف لگا دیا گیا۔

تیونس پر 25، انڈونیشیا پر 32 جبکہ بنگلادیش پر 35 فیصد ٹیرف عائد کر دیا گیا، بوسنیا پر 30،سربیا پر 35 اور کمبوڈیا پر 36 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا گیا۔