واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس سے بگ بیوٹی فل بل کی منظوری پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بگ بیوٹی فل بل کے باعث معیشت تیزی سے ترقی کرے گی، یہ بل امریکی عوام کیلئے انتہائی ضروری تھا، میرا پہلا دور حکومت انتہائی کامیاب رہا، اب بھی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا مزیدکہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن سے گفتگو میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی، میں غزہ کے لوگوں کو پسند کرتا ہوں، چاہتا ہوں غزہ کے لوگ محفوظ ہوں۔