مسک نے ٹیکس کٹوتی اور 5 ٹریلین ڈالرز کے اخراجات کے بل کو پاگل پن قرار دیدیا

Published On 02 July,2025 06:10 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک پھر آمنے سامنے آگئے۔

ایلون مسک نے ٹیکس کٹوتی اور 5 ٹریلین ڈالرز کے اخراجات کے بل پر شدید تنقید کی، 5 ٹریلین ڈالرز کے اخراجات کے بل کو پاگل پن قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ملک بدر کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایلون مسک کو ملک سے ڈی پورٹ کرنے پر غور کروں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایلون مسک پریشان ہے اس نے مینڈیٹ کھو دیا، وہ اور بھی بہت کچھ کھو سکتا ہے۔