واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینیٹ نے صدر ٹرمپ کا ٹیکس اور اخراجات کا بل منظور کر لیا۔
بل کے حق میں 51 اور مخالفت میں 50 ووٹ پڑے، سینیٹ میں ووٹنگ 50،50 کی برابری پر ختم ہوئی، جے ڈی وینس نے فیصلہ کن ووٹ دیا، بل حتمی منظوری کیلئے ایوان نمائندگان کو بھیجا جائے گا۔
واضح رہے کہ نیا ٹیکس بل حکومت کی بڑی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔