ملک بدر کئے گئے تارکین وطن قانونی طریقے سے واپس آسکتے ہیں: ٹرمپ

Published On 01 July,2025 10:16 pm

فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تارکین وطن گھر جانا چاہتے ہیں، ملک بدر کیے گئے تارکین وطن قانونی طریقے سے واپس آسکتے ہیں۔

فلوریڈا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران میں کامیابی حاصل کی، ایران پر بہت سخت پابندیاں عائد ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ میں فلوریڈا سے محبت کرتا ہوں، بارڈر پٹرول ایجنٹ کے شاندار کام پر فخر ہے، امریکا میں غیرقانونی طور پر تارکین وطن کی آمد کا سلسلہ صفر تک پہنچ گیا،

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پچھلے سال نیویارک میں 15 فیصد تارکین وطن نے ہوٹل بک کیے تھے۔