ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس امریکا تعلقات میں بہتری کا کریڈٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کے سبب روس اور امریکا کے درمیان تعلقات مستحکم ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کا بے حد احترام کرتے ہیں اور ان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، اس ملاقات کی انتہائی محتاط انداز سے تیاری کرنا ہو گی تاہم عین ممکن ہے کہ یہ ملاقات ہو۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں کہ دونوں ملکوں کے تعلقات بعض انداز سے بہتر ہونا شروع ہوئے ہیں، سفارتی تعلقات کے دائرے میں ہر بات پر فیصلہ تو نہیں ہوا مگر اولین اقدامات کر لیے گئے ہیں اور اس جانب پیشرفت جاری ہے۔