واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نیوز چینلز پر پھر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کے نام پر گمراہ کن پراپیگنڈا ناقابل قبول ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر امریکی نیوز چینلز کو آڑے ہاتھوں لیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عوام میں غلط فہمیاں پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جعلی خبریں دینے والے رپورٹرز کو فوری نوکری سے نکال دینا چاہئے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری تنصیب سے کچھ بھی منتقل نہیں کیا گیا، جوہری تنصیب سے کچھ باہر نکالنا بہت مشکل اور خطرناک ہوتا ہے۔