ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کامیاب رہے: ترجمان وائٹ ہاؤس

Published On 26 June,2025 06:30 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ترجمان وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کامیاب رہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ صدر ٹرمپ کے اہم فیصلے سے ایران کے جوہری خطرے کا خاتمہ کیا، ڈی آئی اے کی ابتدائی رپورٹ کو خود ایران نے مسترد کیا۔

کیرولائن لیوٹ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کا خطرہ اب دفن ہو چکا ہے، سی این این نے غیر مصدقہ رپورٹ پر خبر چلائی۔