اسرائیل اور ایران جنگ بندی کے بعد انتقام کی راہ نہ اپنائیں، پوپ لیو

Published On 25 June,2025 05:24 pm

ویٹی کن سٹی: (دنیا نیوز) عیسائی کمیونٹی کے چودھویں پوپ لیو نے کہا کہ اسرائیل اور ایران جنگ بندی کے بعد انتقام کی راہ نہ اپنائیں۔

پوپ لیو کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ظلم اور بدلے کی سوچ کو ترک کریں، ایران اسرائیل بات چیت، سفارت کاری اور امن کا راستہ اختیار کریں۔

عیسائی کمیونٹی کے چودھویں پوپ لیو نے کہا کہ عالمی برادری بھی امن کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔