تہران: (دنیا نیوز) ایران نے موساد کیلئے کام کرنے والےمزید 3 جاسوسوں کو پھانسی دیدی۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پھانسی پانے والوں میں ادریس علی، آزاد شجاعی اور رسول احمد رسول شامل ہیں، جن پر ملک میں قتل کی کارروائیاں انجام دینے کے لیے سامان درآمد کرنے کی کوشش اور صہیونی حکومت کے حق میں تعاون کا الزام تھا۔
عدلیہ کے بیان میں کہا گیا کہ سزائوں پر صبح عملدرآمد کیا گیا اور انہیں پھانسی دے دی گئی۔
گزشتہ 12 روز کے دوران 700 سے زائد مشتبہ اسرائیلی ایجنٹس گرفتار کئے گئے، پکڑے گئے ملزموں پر خودکش ڈرونز، مائیکرو ایریل گاڑیوں کے استعمال، حساس فوجی مقامات کی تصویریں لینے اور اسرائیل کو معلومات فراہم کرنے کا الزام ہے۔
زیادہ تر گرفتاریاں اصفہان، خوزستان، فارس اور تہران میں ہوئیں۔