سپریم کورٹ کا فیصلہ ہماری بہت بڑی فتح ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

Published On 27 June,2025 09:42 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہماری بہت بڑی فتح ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے الیکشن میں تاریخی مینڈیٹ ملا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہم اپنی پالیسیاں جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکا میں پیدا ہونے والے بچوں سے شہریت کا حق ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا، امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم لوگوں کے بچوں کو شہریت نہیں ملے گی۔

دوسری جانب ڈیموکریٹس نے امریکی سپریم کورٹ کے صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو حکم نامے کے حق میں فیصلے کو شرمناک قرار دے دیا۔