امریکی صدر نے فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کر دیا

Published On 27 June,2025 03:15 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جدید میزائلوں اور اور ڈرونز کی خریداری پر بھی زور دیا، آئندہ بجٹ میں بحریہ کی ملازمتوں میں کٹوتی اور جنگی طیاروں کی تعداد میں کمی کی تجویز بھی دی گئی۔

بجٹ میں توانائی کے شعبے میں جوہری سرگرمیوں اور داخلی سلامتی کے لئے اضافی فنڈز شامل کئے گئے ہیں۔