واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان مشرق وسطیٰ اور ایران کی صورتحال پر بات چیت ہوئی، روسی صدر پیوٹن نے ایران کا مسئلہ سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی اہمیت پرزور دیا۔
ترجمان کریملن کے مطابق یوکرین جنگ کے جلد خاتمے کے امکان پر غور کیا گیا، پیوٹن نے کہا بات چیت سے یوکرین تنازع کے حل کی تلاش جاری رکھیں گے، یوکرین سے متعلق مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔