واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کیلئے پرامید ہوگئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں ہفتے حماس کیساتھ معاہدہ کرنے کا اچھا موقع ہے، کچھ یرغمالی رہا ہو سکتے ہیں، ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کردیا، ایران سے مستقل معاہدے کیلئے نیتن یاہو سے بات کروں گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن سے حالیہ فون کال پر مایوس ہوں، ایلون مسک کا تیسری سیاسی جماعت بنانا مضحکہ خیز ہے۔