اسرائیل نے 60 روزہ جنگ بندی کی شرائط قبول کر لیں: ڈونلڈ ٹرمپ

Published On 04 July,2025 09:34 pm

واشنگٹن، غزہ: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل نے 60 روزہ جنگ بندی کی شرائط قبول کر لیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ آئندہ 24 گھنٹے میں حماس کی جانب سےجواب ملنے کی توقع ہے۔

حماس ترجمان نے جنگ بندی سے متعلق اپنے موقف میں کہا ہے کہ مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ جاری کریں گے۔

ترجمان حماس نےکہا کہ ثالث ممالک کی جانب سے موصول تجاویز پر بات چیت ہو رہی ہے، فیصلہ ہونے پر ثالث ممالک کو آگاہ کریں گے۔