غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری رہی۔
صیہونی فوج نے ہسپتالوں، سکولوں اور خوراک تقسیم کرنے والے مراکز پر حملے کئے جس کے باعث مزید 24 فلسطینی شہید ہوگئے، 24 گھنٹے میں صیہونی بربریت میں 116 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فورسز کے غزہ میں خونریز حملے تھم نہ سکے، مزید 109 فلسطینی شہید
حکام الشفا ہسپتال کے مطابق ایندھن ختم ہونے سے سیکڑوں مریضوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں، اسرائیلی فورسز نے 5 ہفتوں میں 600 سے زائد امداد کے منتظر افراد شہید کر دیئے۔
غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد57 ہزار 12 ہوگئی،ایک لاکھ 34 ہزار592 فلسطینی زخمی ہو چکے۔