اسرائیلی فورسز کے غزہ میں خونریز حملے تھم نہ سکے، مزید 109 فلسطینی شہید

Published On 02 July,2025 06:44 am

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز کے غزہ میں خونریز حملے تھم نہ سکے۔

سکولوں، ہسپتال، امدادی مرکز اور کیفے پر وحشیانہ بمباری میں 24 گھنٹے میں مزید 109 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، مشرقی غزہ کے علاقے میں مختلف سکولوں پر بمباری سے 60 افراد شہید ہوئے، ساحل پر واقع کیفے میں سالگرہ کی تقریب پر بمباری سے ،39 افراد شہید ہوئے۔

شہدا میں فلسطینی صحافی اسماعیل ابوحطب بھی شامل ہیں، خاتون صحافی شدید زخمی ہوئی، صیہونی حملوں میں اب تک شہید صحافیوں کی تعداد 228 ہوگئی۔

شہدا کی مجموعی تعداد 56 ہزار 626 ہوگئی،1 لاکھ 34 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے۔