غزہ: (دنیا نیوز) حماس رہنما اُسامہ حمدان نے کہا کہ اسرائیل جنگ بندی اور امن کیخلاف ہے۔
حماس رہنما اُسامہ حمدان نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے سیز فائر کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی، حماس نے جنگ بندی کیلئے مکمل لائحہ عمل پیش کیا، ہم اپنے لوگوں کی حفاظت کیلئے جنگ بندی چاہتے ہیں۔
اسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ غزہ میں مزاحمت کی وجہ اسرائیلی جارحیت ہے، امریکا کی بھی جنگ بندی کے لئے پوزیشن واضح نہیں، امریکا دنیا میں نیتن یاہو کا امیج بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہے۔