المیرے (دنیا نیوز) نیدرلینڈز کے شہر المیرے کی عوام نے غزہ کے شہید بچوں کے حق میں منفرد احتجاج کیا۔
لوگوں نے بچوں کے ہزاروں جوتے سڑک پر رکھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا، مظاہرین نے اسرائیلی مظالم کی مذمت کی، رضا کاروں نے غزہ میں شہید بچوں کے نام اور ان کی عمر بھی پڑھ کر سنائی۔
غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی میں 18 ہزار سے زائد بچے شہید ہو چکے، واضح رہے کہ برطانیہ کے سالانہ میلے میں نامور گلوکاروں نے اسرائیلی فوج مردہ باد کے نعرے لگائے۔
لندن اور آئرلینڈ کے بینڈز نے اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب بھی قرار دیا۔