اسرائیلی فورسز کی دہشتگردی، بچوں سمیت مزید 34 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

Published On 30 June,2025 01:21 am

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز کی دہشت گردی جاری رہی، غزہ پر زمینی و فضائی حملے کئے گئے۔

صیہونی فورسز نے 24 گھنٹے میں مزید 34 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی کر دیئے، گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں 9 بچے لقمہ اجل بن گئے، غزہ شہر کے سٹیڈیم کے قریب حملے میں بچوں سمیت 11 افراد شہید ہوئے۔

المواسی علاقے میں اپارٹمنٹ اور خیمے پر بمباری سے مزید 14 افراد شہید ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 56 ہزار 500 ہوگئی،1 لاکھ 33 ہزار 419 فلسطینی زخمی ہو چکے۔

واضح رہے کہ امدادی سامان کی ناکہ بندی سے غذائی قلت اور طبی سامان کی کمی سے ہزاروں فلسطینی متاثر اور غذائی قلت کے باعث 66 بچے شہید ہو چکے، فلسطینی شہری، خوراک اور تحفظ کیلئے بے یار و مددگار ہوگئے، شیلنگ، سنائپرز اور ڈرون حملوں سے بچنے کیلئے نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔