ٹرمپ کی غزہ میں جنگ بندی کوششیں ناکام، اسرائیلی حملوں میں مزید 81 فلسطینی شہید

Published On 28 June,2025 06:41 pm

غزہ: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ میں جنگ بندی کوششیں ناکام ہو گئیں، اسرائیلی حملے تھم نہ سکے، مزید 81 فلسطینی شہید ہو گئے۔

صیہونی فوج کی امداد کے متلاشی فلسطینیوں پر فائرنگ اور بارودی حملے جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے بے گھر افراد کے سکولوں اور تباہ حال عمارتوں پر بھی حملے کیے۔

عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹے میں مزید 81 فلسطینی شہید، 422 افراد زخمی ہوگئے، اسرائیل اور امریکا کی حمایت سے چلنے والے امدادی مراکز قتل کا میدان بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوجیوں کا جان بوجھ کر نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کرنے کا اعتراف

یواین آر ڈبلیو اے خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں کو باقاعدہ حکم دے کر امداد کے منتظر 21 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا، محصور علاقے میں ایک ہفتے میں غذائی قلت سے 66 بچے شہید ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے کئی علاقوں میں جبری انخلا کے احکامات جاری کر دیئے، نصیرات، زہراء، مغرقہ کی میونسپلٹیز اور شمالی ساحلی پٹی سمیت متعدد علاقے خالی کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ غزہ میں اب تک 56 ہزار 412 فلسطینی شہید جبکہ 1 لاکھ 33 ہزار 54 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔