واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے کہا ہے کہ غزہ کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار حماس ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے ہتھیار ڈالنے سے منع کیا اور مغویوں کو بھی اپنی حراست میں رکھا ہوا ہے، امریکا ٖ غزہ میں سیز فائر کیلئے کوششیں کرتا رہے گا۔
ٹیمی بروس نے کہاکہ ٹرمپ کی سربراہی میں مارکو روبیو قوت سے امن کی پالیسی پر کار بند ہیں، ایران کے ساتھ ہمارے عمل نے ثابت کیا کہ ہم امن چاہتے ہیں، صدر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کو ہمیشہ کیلئے تبدیل کردیا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ چاہتے ہیں ایران باقی ملکوں کے ساتھ معمول کے تعلق بحال کرے، روس یوکرین کی جنگ جلد بند ہونی چاہئے، قومی سلامتی کے پیش نظر ویزے منسوخ کرنے کی ہماری عوامی پالیسی ہے۔
ٹیمی بروس کا مزید کہنا تھا کہ اپنے ملک کی پالیسی سے متعلق ہر ملک خود مختار ہے۔