ٹیکساس: (دنیا نیوز) سیلاب متاثرہ امریکی ریاست ٹیکساس کی کیرکاؤنٹی آفت زدہ قرار دیدی گئی۔
سیلاب سے ہلاکتیں بڑھ کر 79 ہوگئیں، مرنے والوں میں28بچے بھی شامل ہیں، 41افراد تاحال لاپتہ ہیں، سمر کیمپ میں موجود10لڑکیاں اور ایک کونسلر بھی لاپتہ افراد میں شامل ہے، تلاش کیلئے ہیلی کاپٹرز، کشتیوں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔
سان انتونیو شہر سب سے زیادہ متاثرہوا، مکانات اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو ٹیکساس کا دورہ کرنے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں ٹیکساس میں خطرناک سیلاب آیا ہے۔