واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس کے صدر پیوٹن سے خوش نہیں ہوں، روس پر پابندیوں سے متعلق غور کر رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یکم اگست سے ٹیرف کے ذریعے آمدنی امریکا کو موصول ہونا شروع ہوگی، یورپی یونین کی مصنوعات پر امریکی ٹیرف سے متعلق خط جلد یورپی یونین کو بھیجوں گا، ہم نے ایران میں اپنے بمبار طیاروں سے ایرانی جوہری تنصیبات کو تباہ کیا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین سے ہمارے تعلقات اچھے ہوگئے ہیں، چین ہمارے تجارتی معاہدے کے معاملے میں بہت منصفانہ رہا ہے، چین کے صدر شی جن پنگ سے اکثر بات ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے آج دوبارہ ملاقات کروں گا، ان سے غزہ پر بات کروں گا، نیتن یاہو غزہ کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سیمی کنڈکٹرز اور دواسازی پر ٹیرف کا اعلان بہت جلد کروں گا، امریکا میں تانبے کی درآمدات پر 50 فیصد ٹیکس عائد کروں گا، جمعہ کے دن سیلاب سے متاثرہ ریاست ٹیکساس کا دورہ کروں گا۔