سیلاب سے متاثرہ ٹیکساس کا دورہ، تباہی کے مناظر ہولناک، ہر ممکن مدد کرینگے: ٹرمپ

Published On 12 July,2025 03:00 am

ٹیکساس: (دنیا نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے سیلاب سے متاثرہ ریاست ٹیکساس کا دورہ کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی، سیلاب سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

امریکی صدر کا میڈیا سے گفتگو ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں امریکی تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے، پہلے کبھی ٹیکساس میں ایسی تباہی نہیں ہوئی، سیلاب سے تباہی کے مناظر ہولناک ہیں، تمام فورسز کے باوجود جانی نقصان کیسے ہوا کوئی پتہ نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سمر کیمپ میں بچیوں کا سیلابی ریلے میں بہہ جانا افسوس ناک ہے، ریسکیو ورکرز نے بہترین کام کیا کارکردگی کو سراہتا ہوں، ابھی بھی بہت سے بچے لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔