تل ابیب: (دنیا نیوز) خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے چار اطالوی کارکن ملک بدر کر دیئے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق باقی گرفتار کارکنوں کی ملک بدری کے لیے تیاری مکمل کی جا رہی ہے، ملک بدری کا عمل جلد مکمل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار 450 کارکنوں کو یورپ ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ تمام 461 کارکن مکمل طور پر صحت مند ہیں، صمود فلوٹیلا نے تمام گرفتار کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔
خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ فلوٹیلا کے متعدد کارکنوں نے احتجاجاً بھوک ہڑتال شروع کر دی۔