غزہ: (دنیا نیوز) ٹرمپ امن منصوبے کے باوجود اسرائیلی فورسز کی غزہ میں وحشیانہ کارروائیاں تھم نہ سکیں۔
صیہونی فورسز کی مسلسل بمباری سے 24 گھنٹے میں50سے زائد فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، شہدا میں خوراک کے متلاشی 2 افراد بھی شامل ہیں، شہدا کی مجموعی تعداد 66 ہزار 225 تک پہنچ گئی،1 لاکھ 68 ہزار 938 فلسطینی زخمی ہو چکے۔
اسرائیلی وزیر دفاع
ادھراسرائیل نے غزہ میں فلسطینیوں کو دہشت گرد قرار دیکر ختم کرنے کی دھمکی دیدی، اسرائیل وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ غزہ میں ٹھہرنے والے فلسطینیوں کو دہشت گرد یا دہشت گردوں کا حامی تصور کیا جائے گا۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید کہاکہ فلسطینی اگر زندہ رہنا چاہتے ہیں تو غزہ چھوڑ دیں۔