اسرائیلی بربریت جاری، صیہونی فورسز نے 34 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی کر دیئے

Published On 02 October,2025 07:35 pm

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز کی غزہ میں وحشیانہ کارروائیاں تھم نہ سکیں، صیہونی فوج نے فلسطینیوں کا غزہ شہر سے صفایا کر دیا، مسلسل بمباری سے درجنوں شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق فجر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 34 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی ہوئے، اسرائیلی حملوں میں رہائشی عمارتیں، سکول اور پناہ گاہیں تباہ ہو گئیں۔

صیہونی فوج نے غزہ چھوڑنے والوں کو بھی راستے میں نشانہ بنایا، خوراک کی تلاش میں 2 فلسطینی شہید، 44 زخمی ہوئے، امدادی بحران بدستور جاری ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق شہدا کی مجموعی تعداد 66 ہزار 225 ہوگئی، 1 لاکھ 68 ہزار 938 فلسطینی زخمی ہوئے، اسرائیل کے جبری قحط سے شہادتیں 2ہزار 582 ہوگئیں،18ہزار 974 زخمی ہو چکے۔

اسرائیلی جنگ نے تباہی کی نئی حدیں عبور کر لیں، انسانی بحران بدترین ہو گیا،اسرائیل کی مسلط کردہ بھوک، پیاس اور حملوں سے فلسطینی دوہری مصیبت میں ہیں۔