ہم انتہائی نازک لمحات میں متحد، ہمارا عزم مضبوط ہے: برازیلین انسانی حقوق کارکن

Published On 02 October,2025 04:06 am

غزہ: (دنیا نیوز) فلوٹیلا میں سوار برازیلین انسانی حقوق کارکن تھیاگواویلا نے کہا کہ انتہائی نازک لمحات میں ہم متحد ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے حراست میں لئے جانے سے قبل فلوٹیلا میں سوار برازیلین انسانی حقوق کارکن تھیاگواویلا نے آڈیو پیغام میں کہا کہ آگے جہاز نظر آرہے ہیں لیکن ہمارا عزم مضبوط ہے، فلسطین کا محاصرہ توڑنے کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں۔

تھیاگواویلا نے مزید کہا کہ اپنے مشن کے فیصلہ کن لمحات پر پہنچ رہے ہیں، مشن کو دل سے، محبت اور جانفشانی کے ساتھ کیا، بہت کچھ سیکھتے ہیں اور آپ کے ساتھ اکٹھا ہونا میری زندگی کا اعزاز رہا ہے۔