استنبول: (دنیا نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ فلسطین میں جاری نسل کشی کے خلاف سب سے موثر آواز ترکیہ کی ہے۔
ترک اسمبلی میں نئے پارلیمانی سال پر صدر طیب اردوان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غزہ پر غیر متزلزل مؤقف سے عالمی سطح پر روش مثال قائم ہوئی۔
ترک صدر نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھانا ترکی کی اخلاقی ذمہ داری ہے، قبلہ اول القدس کا دفاع آخری دم تک کرتے رہیں گے۔
رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ نے ہمیشہ حق اور انصاف کے ساتھ کھڑے ہونے کو ترجیح دی، دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنے والی پکار ترکی سے بلند ہوئی۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ فلسطین پر خاموش رہنے والے انسانیت کے مجرم ہیں، ہم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پیچھے نہیں ہٹیں گے، غزہ پر حملوں کے خلاف عالمی ضمیر کی بیداری ضروری ہے۔