دہلی لال قلعہ دھماکا، بھارتی میڈیا کا امریکی خاموشی پر اظہارِ تشویش

Published On 12 November,2025 03:35 am

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی میڈیا پاکستان دشمنی میں اتنا اندھا ہوگیا ہے کہ اسے اب دہلی لال قلعہ دھماکے پر امریکی خاموشی بھی کھٹکنے لگی ہے۔

پاکستان کے خلاف من گھڑت پروپیگنڈا کرنے میں مشہور بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکہ کا دہلی دھماکے پر محدود ردِعمل اور اسلام آباد حملے پر فوری مذمت باعث تشویش ہے، بھارتی میڈیا نے اسے امریکہ کا دوہرا معیار اور پاکستان کے حق میں سفارتی جانبداری قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا اسلام آباد حملے پر فوری ردِعمل دینے اور دہلی واقعے پر خاموشی اختیار کرنے پر امریکہ کو منافق قرار دے رہا ہے، منفی بیانیے پھیلانے میں مشہور بھارتی میڈیا اس عمل کو امریکی پالیسی میں امتیاز قرار دے کر جنوبی ایشیا میں توازن پر سوالات اٹھا رہا ہے۔