متحدہ عرب امارات میں دھند کے ڈیرے، ٹریفک کی روانی شدید متاثر

Published On 21 November,2025 02:57 am

ابوظہبی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔

شاہراہوں پر دھند کے باعث حد رفتار سسٹم فعال کر دیا گیا، گاڑیوں کی رفتار کم کرنا لازمی قرار دے دیا گیا، شدید دھند کے پیش نظر ہائی ویز پر پولیس گشت میں اضافہ کر دیا گیا۔

ڈرائیورز کو فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی، محکمہ موسمیات نے ریڈ اور ییلو الرٹ جاری کر دیا۔