انڈونیشیا میں 6.6 شدت کا زلزلہ

Published On 28 November,2025 04:02 am

جکارتہ: (ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں جزیرہ سماٹرا کے ساحل کے قریب سیمیولوئے جزیرے پر 6.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے دن 11 بجکر 56 منٹ پر محسوس کئے گئے، زلزلے کے مرکز کی گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات، آب و ہوا اور ارضیاتی ادارے (بی ایم کے جی) نے زلزلے کی شدت 6.3 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی اور کہا کہ زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی ممکنہ خطرہ نہیں ہے۔