جنوبی افریقہ جی 20 کا بانی رکن ہے اور رہے گا، صدر رامافوسا

Published On 01 December,2025 01:34 am

کیپ ٹاؤن: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ کے صدر سیریل رامافوسا نے ٹرمپ کی دھمکی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ جی 20 کا بانی رکن ہے اور رہے گا۔

اپنے ایک بیان میں جنوبی افریقہ کے صدر سیریل رامافوسا نے کہا کہ جی 20 نے رواں ماہ جنوبی افریقہ کی صدارت میں اپنا سالانہ اجلاس مکمل کیا، سفارتی کشیدگی کے باوجود جنوبی افریقہ نے قواعد کے مطابق 2026ء کی جی 20 صدارت باضابطہ طور پر امریکا کے حوالے کر دی۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کر رکھا ہے کہ جنوبی افریقہ کو اگلے سال ریاست فلوریڈا میں امریکی زیرِ صدارت ہونے والے جی 20 اجلاس میں مدعو نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی واضح رہے کہ امریکہ نے اس سال جوہانسبرگ میں ہونے والے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا، امریکی صدر نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ میزبان ملک اپنی سفید فام اقلیت پر ظلم و ستم کر رہا ہے۔