چینی فضائی کمپنی کا بیجنگ اورمسقط کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز

Published On 03 December,2025 04:23 am

مسقط: (ویب ڈیسک): ینی فضائی کمپنی نے چینی دارالحکومت بیجنگ اورمسقط کے درمیان براہ راست پرواز وں کا آغاز کر دیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کی بیجنگ اور عمان کے دارالحکومت مسقط کے درمیان براہ راست پرواز کے آغاز کے موقع پر مسقط میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

چائنا ایسٹرن ایئر لائنز گروپ کے ایگزیکٹو نائب صدر لی یے نے کہا کہ بیجنگ، مسقط سروس ایئر لائن کے لیے اس سال مشرق وسطیٰ کے نیٹ ورک کو وسعت دینے کے لئے ایک اہم طویل فضائی روٹ ہے اور اس سے کاروباری تبادلے، ثقافتی تعامل اور سیاحت کو آسان بنانے میں مدد ملے گی۔