نیویارک: (دنیا نیوز) بلومبرگ نے 2025ء کے عالمی امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری کردی۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 25 امیر ترین خاندانوں کی مجموعی دولت 2.9 ٹریلین ڈالر ہے ، ایک سال میں امیر ترین خاندانوں کی دولت میں 358.7 ارب ڈالر اضافہ ہوا، والمارٹ کے مالکان والٹن خاندان دنیا کا امیر ترین خاندان قرار دیا گیا۔
بلومبرگ رپورٹ میں بتایا گیا کہ والٹن خاندان 513.4 ارب ڈالر کے ساتھ سرفہرست ہے، عرب دنیا کے تین شاہی خاندان بلومبرگ کی فہرست میں شامل ہیں، ابوظہبی کا آل نہیان خاندان دنیا کا دوسرا امیر ترین خاندان قرار دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق آل نہیان خاندان کے پاس مجموعی دولت 335.9 ارب ڈالر ہے، سعودی شاہی آل سعود خاندان دولت کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر ہے، آل سعود خاندان کی مجموعی دولت 213.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، قطر کا آل ثانی خاندان امیر ترین خاندانوں میں چوتھے نمبر پر ہے۔
بلومبرگ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ عالمی دولت کا بڑا حصہ صرف چند خاندانوں کے پاس ہے۔



