برطانیہ میں افغان ڈیٹا لیک سکینڈل پر وزارت دفاع کے خلاف ایکشن

Published On 21 December,2025 06:04 am

لندن: (دنیا نیوز) افغان ڈیٹا لیک سکینڈل پر برطانوی حکومت نے وزارت دفاع کے ذمہ داران کے خلاف ایکشن لے لیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کی قانونی فرم نے 1200 متاثرین کی جانب سے قانونی کارروائی شروع کر دی، ہر متاثرہ فرد کو اڑھائی لاکھ پاؤنڈ تک معاوضہ ملنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ متاثرین نے افغان جنگ میں برطانوی فوج کے شانہ بشانہ خدمات انجام دیں تھیں، ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔