برطانیہ نے اسرائیل کا مغربی کنارے نئی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کا اعلان مسترد کر دیا

Published On 23 December,2025 03:16 am

لندن: (دنیا نیوز) فلسطینی مغربی کنارے میں 19 نئی اسرائیلی بستیوں کی منظوری کے بعد برطانوی لبرل ڈیموکریٹس نے اسرائیلی کابینہ اراکین پر فوری پابندیاں لگانے کا مطالبہ کر دیا۔

کالم ملر نے کہا کہ نیتن یاہو کی انتہا پسند کابینہ دو ریاستی حل کو ناکام بنارہی ہے، فلسطینی زمین پر بستیوں کی توسیع پر برطانوی حکومت محض مذمت نہیں، عملی اقدامات کرے، صہیونی بستیوں کی مصنوعات پر پابندی لگائی جائے، برطانیہ میں درآمد بند کی جائے۔

لبرل ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کے بعد برطانیہ کی خاموشی ناقابل قبول ہے، مغربی کنارے کی صورتحال پر عالمی تشویش بڑھ گئی، صیہونی بستیوں میں اضافہ خطے میں امن کے لئے سنگین خطرہ ہے۔

لبرل ڈیموکریٹس کا مزید کہنا تھا کہ فوری اقدامات نہ کئے گئے تو مشرق وسطیٰ میں بحران مزید بڑھے گا۔